دادو میں سیلاب سے تباہ شدہ دیہات میں کشتی سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کر دی
دادو (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں سیلاب سے تباہ شدہ دیہات میں کشتی سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کر دی ۔
جیو نیوز کے مطابق متاثرین سیلاب نے بتایا کہ ہم پہلے ہی لٹ چکے اب ہمیں ڈاکو بھی لوٹ رہے ہیں، ہم مجبور ہیں، پریشان ہیں، ہماری مدد کی جائے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رات کے وقت کشتی چلانے پر پابندی لگائی جائے۔
تباہ حال متاثرین نے بتایا کہ ابھی تک نہ تو علاقے کے منتخب نمائندے ان تک پہنچے اور نہ کسی اور تنظیم نے امداد پہنچائی۔