تحریک انصاف نے ناراض رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کو منا لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے ناراض رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کو منا لیا۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا کے فوکل پرسن رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے ناراض رکن مبارک زیب سے ملاقات کی اورانہیں منایا۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مبارک زیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ساتھ گلے شکوے ہوں گے لڑائی جھگڑے بھی ہوں گے لیکن جب بات بانی پی ٹی آئی میرے لیڈر پر آئی تو ہم ایک ہیں۔
واضح رہےرواں سال 16اپریل کو باجوڑ میں ضمنی انتخابات کیلئے ٹکٹ مانگنے پر مبارک زیب نے الزام لگایا کہ الیکشن نہ لڑنے کے بدلے انہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے 7 کروڑ روپے اور سرکاری نوکری کی آفر بھی کی گئی، جبکہ علی امین گنڈا پور ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔