حساس گرجا گھروں میں اضافی نفری، سنائپرز کی تعیناتی کا حکم

  حساس گرجا گھروں میں اضافی نفری، سنائپرز کی تعیناتی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے لاہور پولیس اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیتھیڈرل چرچ مال روڈاور سینٹ میری چرچ انارکلی سمیت شہر کے مختلف گرجا گھروں کے دورہ کے دوران کیا۔محمد فیصل کامران نے مسیحی عبادتگاہوں کے اطراف سکیو رٹی انتظامات کاجائزہ لیااور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کوضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا تمام افسران و جوان مکمل الرٹ رہیں۔گرجا گھروں میں آنیوالے ہر شخص کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جائے۔ حساس گرجا گھروں میں پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز بھی تعینات کیے جائیں۔  انہوں نے کہا پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکزپہلی شفٹ بروز پیربٹ چوک غازی آباد، منگل کوپیرا گون سٹی برکی،بدھ کوڈیفنس سی،جمعرات کوباٹاپور، جمعہ کوDHAبلاک Aجبکہ ہفتہ کو بیگم پورہ گجر پورہ میں فرائض انجام دے گی۔دوسری شفٹ بروز پیرہربنس پورہ، منگل کوبرکی،بدھ کوبھٹہ چوک،جمعرات کو ریلوے پھاٹک تاج باغ، جمعہ کوقینچی جبکہ ہفتہ کوگجر پورہ موجود ہو گی۔موبائل خدمت مرکز بروز اتور پہلی شفٹ ان سائیڈ UETگجر پورہ اور دوسری شفٹ چائنہ سکیم گجر پورہ میں موجود رہے گی۔ 

مزید :

علاقائی -