قومی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

قومی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی کے تعاون قومی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ (کل) جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان قصوری نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ (آج) جمعرات کو ہوگی۔