لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دسویں ینگ آرٹسٹ نمائش کا افتتاح

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دسویں ینگ آرٹسٹ نمائش کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے زیر اہتمام دسویں ینگ آرٹسٹ نمائش کا افتتاح 21 اپریل بروز پیر 4:00 بجے الحمراء آرٹ گیلری میں ہو گا جس میں شائستہ پرویزملک (ایم این اے) مہمان خصوصی ہوں گی ، اس نمائش میں پورے پاکستان سے 250 ینگ آرٹسٹوں کے 350 فن پارے آویزاں کئے جائیں گے، جن میں پہلی 13 پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں کو10, 10 ہزار روپے کیش بمعہ سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا۔ واضح رہے لاہور آرٹس کونسل گذشتہ دس برسوں سے یہ نمائش منعقد کر رہی ہے جن کا مقصد نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان آرٹسٹوں کے کام کو کتابی شکل میں شائع بھی کیا جاتا ہے۔ یہ نمائش 9 مئی2014 تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب میں محمد علی بلوچ ایگزیکٹو ڈائریکٹر خصوصی شرکت کریں گے۔

مزید :

کلچر -