حکمران جھوٹ بول کر قوم کو بیوقو فنہیں بنا سکتے،محمدمدنی

حکمران جھوٹ بول کر قوم کو بیوقو فنہیں بنا سکتے،محمدمدنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 119 کے ٹکٹ ہولڈر محمد مدنی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے حواری جھوٹ بول کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے عمران خان پر تنقید کرنے والوں کا اپنا لیڈر خوف کے مارے اپنے ”محل“ سے ہی باہر نہیں نکلتا مگر عمران خان ملک اور قوم کیلئے جان کی پروا کئے ہر فورم پر پوری قوم کی آواز بلند کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے تہہ و بالا کر دیا ہے جعلی سروے سے مقبولیت حاصل نہیں کی جا سکتی حکمران کسی جعلی سروے سے عوام کا بے وقوف نہیں بنا سکتے،عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں، حکمرانوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ دہشت گردی سمیت دیگر مسائل میں کمی نہیں اضافہ کیا ہے حکمرانوں نے قوم سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور آج ملک میں نہ صرف امن وامان کے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں بلکہ مہنگائی اور لاقانونیت نے بھی عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اب لوگوں کو جھوٹی تسلیاں دینے اور خیالی پلاﺅ پکانے کی بجائے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے۔