دعا ہے ہم از سرنو بنگلہ دیش کو پاکستان کا حصہ بنا سکیں،مجید نظامی

دعا ہے ہم از سرنو بنگلہ دیش کو پاکستان کا حصہ بنا سکیں،مجید نظامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ہم پوری قوم بالخصوص نئی نسل کونظریہ¿ پاکستان سے آگاہ کررہے ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اتنی قوت بازو عطا کرے کہ ہم از سرنو بنگلہ دیش کو پاکستان کا حصہ بنا سکیں۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن ،ممتاز صحافی اورنظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کی جنرل کونسل کے ساتویں سالانہ اجلاس سے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر مجید نظامی کو صحت اور ایمان کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ اسی لگن سے ملکی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا کہ ایوان قائداعظمؒ کی جلد تعمیر کیلئے جناب ڈاکٹر مجید نظامی اور ان کے رفقاءجس قدر کام کررہے ہیں میں اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔ میری خواہش اور نیت ہے کہ ایسا ہی ایک ایوان کراچی میں بھی تعمیر ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -