سنی لیون ٹی وی پر جلوہ گر ہوں گی

سنی لیون ٹی وی پر جلوہ گر ہوں گی
سنی لیون ٹی وی پر جلوہ گر ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (بیورو رپورٹ)ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ سنی لیون کی فلمیں تو آپ نے دیکھی ہوں گی لیکن شاذو نادر ہی آپ نے انہیں ٹی وی چینل پر دیکھا ہوگا لیکن اب سنی لیون ٹی وی چینل پر بھی جلوہ گر ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سنی لیون ایم ٹی وی کے مشہوررئیلٹی شو”سپلٹ ویلا“ کی میزبانی سر انجام دیں گی۔ ایم ٹی وی نے ان کی فلم ”راگنی ایم ایم ایس 2“کی کامیابی کے بعد ان سے رابطہ کیا اور انہیں شو کی میزبانی آفر کی جو انہو ں نے بخوشی قبول کر لی۔ ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اب وہ انہیں چھوٹی سکرین یعنی ٹی وی پر دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پہلے انہیں سینما گھروں کے چکر لگانے پڑتے تھے کہ وہ سنی لیون کی ایک جھلک دیکھ سکیں لیکن اب وہ گھروں میں بیٹھ کر بھی ان کے جلوؤں سے لطف اندوز ہوں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی خواتین میں بھی سنی لیون بہت مقبول ہیں۔ایسا بہت کم ہو تا ہے کہ ایک اداکارہ جو مخصوص فلموں سے شہرت حاصل کر ے کو عام فلموں اورٹی وی شوز میں بھی اتنی مقبولیت مل جائے۔

مزید :

تفریح -