فروری کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 90 فیصداضافہ

فروری کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 90 فیصداضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال میں فروری 2017ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 90 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق فروری 2017ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 668.33 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جس سے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 2016-17ء کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں مجموعی طور پر 2.98 فیصد کی کمی ریکارڈ کی کئی ہے اور برآمدات کا حجم 3.52 ارب ڈالر تک کم ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خدمات کا شعبہ معاشی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
اور مالی سال 2005-06ء کے دوران مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی) میں خدمات کے شعبہ کا حصہ 56 فیصد تھا جو مالی سال 2014-15ء کے اختتام پر 57.7 فیصد تک بڑھ گیا۔
۔

مزید :

کامرس -