سینٹ پیٹرز برگ میٹرو دھماکہ، حملے کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا

سینٹ پیٹرز برگ میٹرو دھماکہ، حملے کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا
سینٹ پیٹرز برگ میٹرو دھماکہ، حملے کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی پولیس نے سینٹ پیٹرز برگ کی میٹرو ٹرین میں دھماکہ کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو پکڑ لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ روز پہلے روسی صدر پیوٹن کی سینٹ پیٹرز برگ میں موجودگی کے دوران شہر کے میٹرو سسٹم میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ روسی سیکیورٹی فورسز نے آج (پیر کو) ماسکو میں کارروائی کرتے ہوئے 26 سالہ ابرار اعظموف نامی نوجوان کو حملے کی منصوبہ بندی کرنے اور خود کش حملہ آور کو سہولت فراہم کرنے کے الزم میں گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

روسی صدر کی بیلاروسی ہم منصب سے ملاقات سے چند لمحے قبل سینٹ پیٹرز برگ کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ، مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ تین اپریل کو ہونے والے خود کش حملے کی سہولت کاری کے الزام میں روسی سیکیورٹی اداروں نے پہلے بھی 8 ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے۔