بلوچستان میں جھنڈے جلانے سے جھنڈے لہرانے تک کا سفر طے کیا،ناصر جنجوعہ

بلوچستان میں جھنڈے جلانے سے جھنڈے لہرانے تک کا سفر طے کیا،ناصر جنجوعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جھنڈے جلانے سے جھنڈے لہرانے تک کا سفر طے کیا،بلوچستان 8ملکوں سے تجارت کرنے میں معاون ہوسکتا ہے،سی پیک خطے میں امن اور خوش حالی کیلئے ضروری ہے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ نے پاکستان سرمایہ کی جنت بارے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جھنڈے جلانے سے جھنڈے لہرانے تک کا سفر طے کیا،بلوچستان 8ملکوں سے تجارت کرنے میں معاون ہوسکتا ہے،سی پیک خطے میں امن اور خوش حالی کیلئے ضروری ہے،بلوچستان کا امن پاکستان کے امن سے منسلک ہے، عالمی امن کیلئے پاکستان کا امن ناگزیرہے، دنیا نے اگر ترقی کرنی ہے تو اس کا راستہ پاکستان سے ہو کر گزرتا ہے، پاکستان تصادم کا نہیں تعاون کا نام ہے، ترقی خوشحالی و کامیابی کا سورج پاکستان کی سرزمین سے طلوع ہونا ہے، سی پیک سے نہ صرف بلوچستان، پاکستان روشن مستقبل کی جانب گامزن ہیں بلکہ اس منصوبے سے دنیا کی 80فیصد آبادی کا مستقبل جڑا ہوا ہے،سی پیک کے تحت بلوچستان میں گوادر،پسنی اور جیوانی سمیت 4بڑے شہر آباد ہوں گے جو دنیا کی توجہ حاصل کریں گے، پاکستان ایک ایسی طاقت کا نام ہے جس نے 1970کی افغان جنگ سے لے کر آج تک ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ہمیں فاٹا، کراچی اور بلوچستان میں چیلنج کیا گیااور ہم ہر امتحان میں سرخرو ہوئے، پاکستان نہ صرف سرمایہ کاری بلکہ معاشی مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں معاشی پالیسیز درست سمت ہیں، معاشی ترقی کی شرح 5 سال میں ساڑھے 4 فیصد سالانہ رہی تاہم معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں، اسے اور زیادہ ہونا ہے، پاکستان کوسالانہ 10 فیصد اقتصادی ترقی کی رفتارسے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال روپے کی قدر میں 10 فیصد تک کمی ہوئی، روپے کی بے قدری کے باوجود مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا، روپے کی قدر میں کمی آزادانہ پالیسی کی وجہ سے ہوئی، روپے کی قدر میں کمی سے مارچ میں برآمدات 24 فیصد بڑھیں، آئندہ دو ماہ میں برآمدات 20 فیصد مزید بڑھیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -