”خبردار آپ کی گھریلو ملازمہ یہ حرکت بھی کرسکتی ہے “خواب میں نظر آنے والی ایسی چیز کی تعبیرجسے جان کر آپ ابھی سے محتاط ہوں گے تو بچ جائیں گے

”خبردار آپ کی گھریلو ملازمہ یہ حرکت بھی کرسکتی ہے “خواب میں نظر آنے والی ...
”خبردار آپ کی گھریلو ملازمہ یہ حرکت بھی کرسکتی ہے “خواب میں نظر آنے والی ایسی چیز کی تعبیرجسے جان کر آپ ابھی سے محتاط ہوں گے تو بچ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نظام الدولہ )بھائی میں نے ایک خواب دیکھاہے کہ میں بازار گیا ہوں اور میری بیگم کہتی ہیں کہ مجھے چینی کا برتن چاہئے جبکہ میں اسے کہتا ہوں کہ ہمیں ایسے برتن کی ضرورت نہیں کیونکہ بچے چھوٹے ہیں اور یہ برتن ٹوٹ سکتے ہیں۔اسکی ضد پر میں چینی کے برتن لیکر گھر چلا جاتا ہوں ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ ان خوشنما برتنوں کا رنگ بدل رہا ہے۔اسکی تعبیر کیا ہوسکتی ہے (نصر اللہ ،کراچی)
تعبیر۔جیسا کہ آپ نے بتایا کہ آپ مارکیٹنگ کا کام کرتے ہیں تو اس خواب کی رو سے دو طرح کی تعبیر ہوسکتی ہے۔ایک یہ کہ آپ کو مالی فائدہ عورتوں کی مدد سے ملے گا ،مارکیٹنگ میں عورتوں کی مدد سے سپلائی وغیرہ کا کام کرسکتے ہیں کیونکہ اس سے پہلے آپ اس بات پر پریشان تھے کہ آپ کا کام کیوں نہیں چل رہا ۔اس میں آپ کے تحفظات بھی تھے لیکن اب آپ کو یہ کام کرنا پڑسکتا ہے۔
دوسری تعبیر کے مطابق آپ گھر میں ملازمہ رکھیں گے جو بظاہر بہت سلیقہ شعار اور نیک ہوگی لیکن بعدازاں اسکی خصلت ظاہر ہوگی ۔وہ کوئی ایسا کام کرکے گھر سے بھاگ جائے گی جس کا آپ کو نقصان بھی ہوگااور افسوس بھی۔تاہم اس خواب کے مطابق آپ کو مشورہ دے رہا ہوں کہ اپنا صدقہ و خیرات کا عمل تیز کریں تاکہ اگر کوئی افتاد نازل ہونے کا امکان ہوتو یہ برا وقت ٹل جائے۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )
 

مزید :

روشن کرنیں -