”یہ ملک جعلی کلیموں سے شروع ہوا اور جعلی اکاﺅنٹس تک آگیا “، حسن نثار نے درد ناک کہانی بیان کردی

”یہ ملک جعلی کلیموں سے شروع ہوا اور جعلی اکاﺅنٹس تک آگیا “، حسن نثار نے درد ...
”یہ ملک جعلی کلیموں سے شروع ہوا اور جعلی اکاﺅنٹس تک آگیا “، حسن نثار نے درد ناک کہانی بیان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالاہے ، یہ ملک جعلی کلیموں سے شروع ہوا اورجعلی اکاﺅنٹس تک آگیا ، یہ اصل کہانی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا بیانیہ سوائے لوٹ مار اور کرپشن کے کچھ نہیں ہے ماسوائے بھٹو کے دور کے جب قومیانے کی پالیسی لائی گئی لیکن اس نے بھی ملک کوبرباد کرکے رکھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاپڑ فروشوں ، فالودہ فروشوں کی جانب سے ساری ٹی ٹیاں ان دو خاندانوں کی جانب جاتی ہیں ،کیا پاکستان میں ان دوخاندانوں کے سوا کوئی اور خاندان نہیں ہے؟ ان کے بارے میں تو کہا جاتاہے کہ اگر یہ کھاتے ہیں تو تھوڑا بہت لگاتے بھی ہیں اور کیا کہناہے ؟ان کے بارے میں فوادچودھری نے بات ٹھیک کی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ چیف جسٹس نے سو فیصد درست کہاہے لیکن ایک عرصے سے یہی سب کچھ زبان زد عام ہے ، یہ بات صر ف چیف جسٹس نے نہیں کی ، یہ بنیادی طور پر اس ملک کی بدحالی ، زبوں حالی اور امن و امان کا نوحہ ہے ، میں نے جب سے ہوش سنبھالاہے ، یہ ملک جعلی کلیموں سے شروع ہوا اورجعلی اکاﺅنٹس تک آگیا ، یہ اصل کہانی ہے ۔

مزید :

قومی -