”آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں اگر نہ ملا تو ۔۔“جہانگیر ترین کے معاملے پر رہنما راجہ ریاض کھل کر بول پڑے ، عمران خان کیلئے پیغام جار ی کر دیا 

”آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں اگر نہ ملا تو ۔۔“جہانگیر ترین کے معاملے پر ...
”آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں اگر نہ ملا تو ۔۔“جہانگیر ترین کے معاملے پر رہنما راجہ ریاض کھل کر بول پڑے ، عمران خان کیلئے پیغام جار ی کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہانگیر ترین کی حمایت میں کھڑے ہوئے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 40 اراکین وزیراعظم عمرا ن خان سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ، آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں اور اگر نہ ملا تو فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی ہے، عدالت پیشی کے موقع پر 21 اراکین صوبائی اسمبلی ،چھ ارکان قومی اسمبلی اور دو وفاقی وزراءجہانگیر ترین کے ہمراہ تھے ۔ راجہ ریاض نے پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چالیس ارکان عمران خان سے انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں ، آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں اور اگر نہ ملا تو پھر ہم فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے ، ہم اب تک پی ٹی آئی کے پرچم تلے کھڑے ہیں ۔
جہانگیر ترین کی حمایت میں آنے والے اراکین اور وزراءپیشی سے قبل ان کے گھر پہنچے ، عدالت جانے سے قبل جہانگیر ترین نے تمام اراکین کو اعتماد میں لیا ۔ جہانگیر کی حمایت کرنے والے اراکین میں عون چوہدری ، راجہ ریاض ، خرم لغاری ، ملک نعمان لنگڑیال ، خواجہ شیراز، مبین عالم، سمیع گیلانی اور فیض الحسن شاہ شامل تھے ۔ 

مزید :

قومی -