سندھ ہائیکورٹ ؛سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پرالیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

سندھ ہائیکورٹ ؛سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پرالیکشن ...
سندھ ہائیکورٹ ؛سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پرالیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پرالیکشن کمیشن اور دیگر فریقین نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وکیل درخواستگزار سے کہا کہ جو ہونا تھا وہ ہو گیا جواب آنے دیں جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ قانون کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو سندھ میں دو خواتین اور ایک اقلیتی نشست ملناتھی،الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستیں ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی کودے دیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ کیا مخصوص نشستیں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں تقسیم کردی گئیں؟ الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی،درخواست گزار نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کا کوٹہ واپس دلوایا جائے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ جو ہونا تھا وہ ہو گیا جواب آنے دیں جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔