صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت،بند سکیموں کو بحال کرایا جائیگا:ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ 

صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت،بند سکیموں کو بحال کرایا جائیگا:ڈپٹی کمشنر ...
صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت،بند سکیموں کو بحال کرایا جائیگا:ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے )ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ نے کہا ہے کہ صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے، فراہمی کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں، اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ اوور سائیٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ہوئے کیا ، اس موقع پر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ،میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجے کمار، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ سبحان، ایکسین (او ایم) ماجد علی جتوئی، اے ای این سید محمد حیدر، اے ای این II عابد پرویز، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان سمیت دیگر ممبران اور متعلقہ افسران موجود تھے،اس موقع پر بتایا گیا کہ 112 آرو پلانٹس اور یو ایف پلانٹس میں سے 66 پلانٹ فعال ہیں، جبکہ 4 سکیمیں مکمل بند ہیں اور 32 سکیموں کی بحالی پر کام جاری ہے جو کہ جلد تیارہو جائیں گی، اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ اوور سائیٹ کمیٹی (ڈی او سی) و ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بند سکیموں کا وزٹ کراکر موجود سامان کی تفصیل فراہم کی جائے اور جو بھی سامان چوری ہو گیا ہے، اس کی ایف آئی آر درج کرائی جائے ،اس موقع پر انہوں کہا کہ آرو اور یو ایف پلانٹ پر 50 ہزار ریپیئرنگ پر خرچ کرنے کے اختیارات (ڈی او سی) کو دلانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ چھوٹے کام کی وجہ سے سکیمیں رکنے نہ پائیں اور عوام پریشانی سے بچ سکیں ، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدیات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سکیمیں اے ای این کے ہمراہ وزٹ کریں اور اس کی مکمل تفصیل فراہم کریں انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ افسران کی ٹریننگ کے لئے لکھاجائے گا ۔