برطانوی لڑکی نے بے وفا بوائے فرینڈ کو ایسا سبق سکھا یا کہ ریسٹورنٹ میں ہنسی کا طوفان آگیا

برطانوی لڑکی نے بے وفا بوائے فرینڈ کو ایسا سبق سکھا یا کہ ریسٹورنٹ میں ہنسی ...
برطانوی لڑکی نے بے وفا بوائے فرینڈ کو ایسا سبق سکھا یا کہ ریسٹورنٹ میں ہنسی کا طوفان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنے بے وفا بوائے فرینڈ سے انتقام لینے کی کچھ ایسی کہانی سنائی ہے کہ ’ایکس‘ پر ہنسی کا طوفان آ گیا اور لوگ الٹا اس آدمی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے لگے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لڑکی نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ @Fessholeپر بتایا ہے کہ جب اسے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی کا علم ہوا تو اس نے اس سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس منصوبہ بندی میں اپنے باپ کو بھی شامل کر لیا۔
لڑکی بتاتی ہے کہ ”میں نے ایک ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر فرضی نام سے اکاﺅنٹ بنایا اور اپنے بوائے فرینڈ سے رابطہ کیا۔اس نے چند دن کی چیٹنگ کے بعد ہی مجھ سے اظہار محبت کر دیا اور ملاقات کے لیے بلا لیا۔ میں نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور اس ایک پلان بنایا۔“
لڑکی لکھتی ہے کہ ”میں نے اپنے بوائے فرینڈ کے کپڑے ایک سوٹ کیس میں پیک کر لیے اور اس سے ملاقات کے لیے طے شدہ ریسٹورنٹ چلی گئی۔ جاتے ہوئے میں نے اپنے باپ سے کہا کہ وہ ہمارے گھر کے لاک تبدیل کرلے تاکہ میرا بوائے فرینڈ دوبارہ گھر میں داخل نہ ہو سکے۔“
ایکس صارف لکھتی ہے کہ ”ریسٹورنٹ میں مجھے اپنے سامنے دیکھ کر وہ ہکا بکا رہ گیا۔ ریسٹورنٹ میں موجود لوگوں نے اس کی حالت کو بہت انجوائے کیا اور میری منصوبہ بندی کی تعریف کی۔ میں نے وہیں اس سے تعلق ختم کیا، اس کا سوٹ کیس اسے دیا اور واپس گھر چلی آئی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -