نئی گاڑیوں کی خریداری سے متعلق خبروں پر مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ردعمل سامنے آگیا

نئی گاڑیوں کی خریداری سے متعلق خبروں پر مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ...
نئی گاڑیوں کی خریداری سے متعلق خبروں پر مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ردعمل سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر وزیراعلی خیبرپختونخوا مشال اعظم یوسفزئی نے نئی گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل جاری کردیا ہے۔ 

مشال اعظم یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر ، خصوصی تعلیم نے نئی گاڑیوں کی خریداری  سے متعلق سمری ارسال کی، اس سمری میں مشیر وزیراعلیٰ کے لئے بھی نئی گاڑی خریدنے کا ذکر کیا گیا، جس پر میں نے سختی سے منع کیا اور کہا کہ اگر گاڑی کی ضرورت تھی تو نگران حکومت میں خریدنے کی اجازت لیتے، اس حوالے سے واضح احکامات دئیے کہ گاڑی خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور سمری کو واپس کردیا۔

 انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق نئے گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہے، بعض عناصر کی جانب سے مسلسل بے بنیاد منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس کا مقصد صرف کردار کشی کرنا ہے۔

مزید :

سیاست -