9مئی مقدمات  کی سماعت نہ کرنے کی درخواست مسترد

9مئی مقدمات  کی سماعت نہ کرنے کی درخواست مسترد
9مئی مقدمات  کی سماعت نہ کرنے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف راولپنڈی میں 9 مئی واقعات کے مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

پنجاب حکومت نے جج آصف اعجاز کے خلاف ریفرنس دائر ہونے پر سماعت نہ کرنے کی درخواست کی تھی، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس دائر ہونے پر سماعت نہ کرنے کی درخواست کی گئی۔جج ملک آصف اعجاز نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی درخواست پر حکم نامہ جاری کردیا۔

حکمنامے کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست پر کارروائی ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ ریفرنس عدالتی کارروائی یا سماعت روکنے سے متعلق نہیں ہے، درخواست کے ساتھ منسلک ریفرنس کی کاپی جیل اتھارٹی سے متعلق ہے، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے غیر متعلقہ ریفرنس کو بنیاد بنا کر سماعت روکنے کی درخواست کی، پراسیکیوشن کی جانب سے بدنیتی پر مبنی درخواست کے پیچھے پوشیدہ مقاصد ہیں۔عدالت قانون کی بالادستی اور غیر جانبداری پر یقین رکھتی ہے، زیر سماعت کیسز کی سماعت معمول کے مطابق 30 اپریل کو ہوگی۔