وفاقی حکومت کے زیر انتظام رہائش اور دیگر منصوبوں کو جلد مکمل کیاجائے، مولانا تنویر الحق تھانوی

وفاقی حکومت کے زیر انتظام رہائش اور دیگر منصوبوں کو جلد مکمل کیاجائے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ وورکس کا اجلاس کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی صدارت میں چمبہ ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سید سعید الحق حسن مندوخیل ، سینیٹر سجاد حسین طوری ، سینیٹر مسز خالدہ پروین اور سینیٹر حاجی سیف اللہ خان بنگش کے علاوہ وزارت ہاوسنگ و ورکس اور پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزارت ہاوسنگ و ورکس کے زیر انتظام سرکاری ملازمین کی رہائش گاہوں اور جاری منصوبوں کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی ممبران نے لاہور میں سرکاری ملازمین کی رہائشی کالونیوں و دیگر جاری منصوبوں کا بھی دورہ کیا۔ کمیٹی نے سول سروسز اکیڈمی میں فاطمہ ہاسٹل ودیگر زیر تعمیر کاموں کا جائزہ لیا۔ کمیٹی ارکان نے وفاقی کالونی کا بھی دورہ کیا اور سرکاری ملازمین کے لیے نئے تعمیر ہونے والے اپارٹمنٹس میں لیسکو کی طرف سے بجلی کی فراہمی میں تاخیر اور دیگر ترقیاتی کام نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا ۔ چیئر مین کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جن لوگوں کو ان اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ ہوئی ہے اگر وہ بغیر بجلی کے قبضہ لینا چاہیں تو انھیں دے دیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹ لیسکو اور وزارت پانی و بجلی کو بھی خط لکھے گا کہ اپارٹمنٹس میں ایک ماہ کے اندر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ کمیٹی نے وفاقی کالونی میں سیورج سسٹم کی خرابی اور ملازمین کو دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کا سخت نوٹس لیا۔

مزید :

علاقائی -