شجاع آباد کے جنرل سیکرٹری ایم اے ساجد چودھری کی مدت مکمل عہدہ شاہد خان گھلو کو منتقل

شجاع آباد کے جنرل سیکرٹری ایم اے ساجد چودھری کی مدت مکمل عہدہ شاہد خان گھلو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد(نمائند ہ خصوصی )جنرل سیکرٹری بار ایم اے ساجد چوہدری کی مدت پوری ہونے پر بار روم میں تقریب منعقد ہوئی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
جس میں صدر بار امام بخش خان لنگاہ کی موجودگی میں نئے جنرل سیکرٹری بار شاہد خان گھلو کو جنرل سیکرٹری کا عہدہ منتقل کیا گیا اس موقع پر صدر بار اما م بخش خان لنگاہ نے خطاب میں کہا کہ میں نے جنرل سیکرٹری اے ایم ساجد چوہدری نے ہر مشکل وقت میں بار کا ساتھ دیا سخت اور نرم رویوں کو بھی برداشت کرتے تھے ۔اس کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ۔امید ہے کہ نئے جنرل سیکرٹری شاہد خان گھلو بھی اس کی روایت کو قائم رکھیں گے ۔اور بار کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے جوڈیشلی سے بھی بار کے بہت اچھے تعلقات ہیں ججز محنتی اور ایماندار ہیں جو انصاف پر مبنی فیصلے کر رہے ہیں ۔تقریب سے جعفر طیار بخاری ،محمد یوسف اکبر نقوی نے بھی خطاب کیا اور سابق جنرل سیکرٹری اے ایم ساجد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عہدہ کا مقصد محبتیں سمیٹنا ہے ۔نئے جنرل سیکرٹری شاہد خان گھلو نے اپنے خطاب میں معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر بار رو م میں نمائندہ روزنامہ پاکستان کی والدہ کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اشرف بھٹی،سول جج مشتاق جنجوعہ بھی موجود تھے۔
شجاع آباد بار