مریم نواز کو بھی بتایا تھا ، میں نے نہیں ،ن لیگ نے مجھے چھوڑا: جاوید ہاشمی

مریم نواز کو بھی بتایا تھا ، میں نے نہیں ،ن لیگ نے مجھے چھوڑا: جاوید ہاشمی
مریم نواز کو بھی بتایا تھا ، میں نے نہیں ،ن لیگ نے مجھے چھوڑا: جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے مسلم لیگ ن کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب میں وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی میں شریک تھا تو مریم نواز نے مجھے کہا کہ آپ تو ہمارے گھر کے فرد ہیں آپ مسلم لیگ ن میں واپس آجائیں جس پر میں نے جوابد یا کہ میں نے کبھی مسلم لیگ کو نہیں چھوڑا بلکہ مسلم لیگ ن نے مجھے چھوڑا ہے۔

وفد میں سینئر مسلم لیگی رہنما شاہد مختار لودھی، منیر لنگاہ، امیر اللہ شیخ، فرحان انصاری اور حسن عسکری شامل تھے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ پر کوئی مشکل وقت آیا تو میں نے ہمیشہ مسلم لیگ کا ساتھ دیا۔ پی ٹی آئی کے دھرنے پر میں اپنے موقف پر ڈٹا رہا اور جمہوریت کو بچانے کے لئے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 149 سے ہر صورت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا۔

مزید :

ملتان -