سال میں کم از کم ایک دفعہ اپنے پاﺅں کا اچھی طرح معائنہ کریں کہ کہیں اس میں یہ چیز تو نہیں، جاپانی سائنسدانوں نے ایسے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

سال میں کم از کم ایک دفعہ اپنے پاﺅں کا اچھی طرح معائنہ کریں کہ کہیں اس میں یہ ...
سال میں کم از کم ایک دفعہ اپنے پاﺅں کا اچھی طرح معائنہ کریں کہ کہیں اس میں یہ چیز تو نہیں، جاپانی سائنسدانوں نے ایسے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(نیوزڈیسک) یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کو چیک کرتے رہیں اور سال میں کم از کم ایک بار اپنے پاﺅں کا معائنہ اچھی طرح کریںکیونکہ جاپانی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاﺅں کو بھی میلانوما(جلد کا خطرناک ترین کینسر )لاحق ہوسکتا ہے۔
جاپانی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے پاﺅں کے اگلے نچلے اور پیچھے والے حصے میں یہ کینسر ہوسکتا ہے کیونکہ چلتے ہوئے یہ دونوں حصے زمین کے ساتھ لگتے ہیں جس کی وجہ سے ان دونوں جگہوں پر کینسر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔تحقیق کار ڈاکٹر روہیواوکویاما کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کا ان دوحصوں پر بہت زیادہ دباﺅ ہوتا ہے لہذایہ حصے کینسر کے لئے بہت کمزور واقع ہوتے ہیں اور ان حصوں کے خلیے کمزور ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کے ان دونوں حصوں میں کینسر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے ان جگہوں پر کینسر ہونے کے امکانات بڑھنے لگتے ہیں،آپ کو چاہیے کہ اپنے معمولات میں تبدیلی کرنے کی بجائے اپنے پاﺅں کے معائنے کو یقینی بنائیں اور ان دو جگہوں کو وقتاًفوقتاًچیک کرتے رہیں اوراگر آپ کو 6ملی میٹر سے زیادہ کی جگہ پر خون کا رسنا یا کوئی ابھار نظر آئے تو اپنے معالج کے پاس جائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -