جیفری بائیکاٹ نے بھارتی ٹیم کوبیوقوف قراردیدیا

جیفری بائیکاٹ نے بھارتی ٹیم کوبیوقوف قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی)انگلینڈ کے سابق کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے بھارتی ٹیم کو انتہائی غیرذمہ دار اور بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت میں اس شرمناک شکست کے مستحق تھی۔1964سے1982کے درمیان 108ٹیسٹ اور36ون ڈے میچز زمیں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے 77سالہ جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اس مغرور سوچ کے ساتھ انگلینڈ آئی کہ اپنے ملک کی طرح بیٹنگ کرتے رہے گی اور ہر چیز ان کے حق میں بہتر ہوگی، اگر آپ کے پاس پلان نہیں ہوگا اور اپنے کھیل پر محنت نہیں کریں گے تو پھر کرکٹ آپ کو اٹھاکر باہر پھینک دے گی، اب تک بھارتی ٹیم نے خود اپنے آپ کو ڈبویا اور اپنے شائقین کو مایوس کیا، ان کی بیٹنگ نہ صرف غیرذمہ دارانہ بلکہ بیوقوفانہ رہی ہے۔