منصورہ سوسائٹی کے نومنتخب صدر نے حلف اٹھا لیا

منصورہ سوسائٹی کے نومنتخب صدر نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)گلزار منصورہ سوسائٹی کے نومنتخب صدر ضیاء احمد نے رنگا رنگ تقریب میں حلف اٹھا لیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما میاں مقصود احمد نے حلف لیا۔ منصورہ ٹو میں ہونے والی ہر حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر مختار احمد اور ان کی ٹیم سمیت رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پروفیسر اقبال نکیانہ، پروفیسر زاہد فاروق، میاں اشفاق انجم، شاہد علی، صہیب احمد، سہیل احمد درجنوں معززین نے شرکت کی ضیاء احمد نے اس موقع پر فارغ ہونے والی باڈی کے اقدامات اور کاموں کے تسلسل کو جاری کرنے کا اعلان کیا اور سابق صدر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔