مچھلی کی برآمدات میں 0.22 فیصد کمی  ریکارڈ

      مچھلی کی برآمدات میں 0.22 فیصد کمی  ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (یواین پی) مئی 2020 کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 4.54 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ اپریل 2020 ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کا حجم 4.6 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2020 کے مقابلہ میں مئی 2020 کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 6 کروڑ روپے یعنی 0.22 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اس طرح سے رپورٹ کے مطابق مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے اس سے قبل اگر اس حوالے سے جائزہ لیا جائے تو اس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا مگر مئی میں برآمدات کا حجم 4.54 ارب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -