سلطان شاہ ساقی کا سماجی کردار قابل تعریف ہے، گلس حسن 

سلطان شاہ ساقی کا سماجی کردار قابل تعریف ہے، گلس حسن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملیر (نا مہ نگار) ملیر میں سول سوسائٹی اور سادات ویلفیئر ایسو سی ایشن کی جانب سے ملیر کے سینئر صحافی سلطان شاہ ساقی کی برسی تقریب ملیر رزاق آباد میں ہوئی، جس میں نامور محقق گل حسن کلمتی، سید خدا ڈنو شاہ، رخمان گل پالاری، ملیر پریس کلب کے جنرل سیکریٹری علی محمد گبول، حمزہ پنہور، حنیف سومرو، دلبر بروہی، ہارون شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محقق گل حسن کلمتی نے کہاکہ سلطان شاہ ساقی نے اپنے قلم کے ذریعے سندھ کا کیس اٹھا کر اپنے قومی حقوق کی جنگ لڑی، ان کے سماجی کردار کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، ساقی شاہ کا خال کبھی نہیں بھر سکتا، رخمان گل پالاری نے کہاکہ سلطان شاہ ساقی نے اپنی شاعری اور صحافتی کردار کی ان رخوں کی طرف تھا جہاں مزاحمت نے ان کی شاعری میں ایک نیا جذبہ پیدا کیا، جس میں معاشی اصلاح کے ساتھ ساتھ سندھ کے اشوز شامل تھے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -