محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے آج پھر شہر قائد میں تیز بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو خبر دار کیا ہے ،جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق گلشن حدید، ائیر پورٹ کےاطراف ،کارساز، کالا پُل،کیماڑی، گلستان جوہر اور فیڈرل بی ایریاسمیت دیگر کئی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ  شہر میں آج بھی تیز بارش ہوگی جب کہ یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےمختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،کشمیر،سندھ،مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش متوقع ہے،بالائی وجنوبی پنجاب، جنوبی خیبرپختونخوامیں بھی موسلادھار بارش کاامکان ہے۔

مزید :

قومی -ماحولیات -