عالیہ بھٹ نے تشہیر کیلئے کسی بچے کی تصویر شیئر کی تو مداحوں میں اسے رنبیر کپور کی جھلک نظر آنے لگی

عالیہ بھٹ نے تشہیر کیلئے کسی بچے کی تصویر شیئر کی تو مداحوں میں اسے رنبیر ...
عالیہ بھٹ نے تشہیر کیلئے کسی بچے کی تصویر شیئر کی تو مداحوں میں اسے رنبیر کپور کی جھلک نظر آنے لگی
سورس: @instagram/aliaabhatt

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک بچے کی پوسٹ شیئر کی ، جسے مداحوں نے چھوٹا رنبیر قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے ملبوسات کے ایک برانڈ کا اشتہاراپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ۔ ان ہی تصاویر میں سے ایک تصویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جب اس میں دکھائی دینے والے بچے میں مداحوں کو رنبیر کپور کی مشابہت نظر آئی۔ عالیہ بھٹ کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں مداحوں نے لکھا کہ "یہ بچہ تو بلکل رنبیر کپور لگ رہا ہے"،، اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا  کہ "کتنی غیرمعمولی مشابہت ہے"۔ایک صارف نے لکھا  کہ" کیا آپ کو اس کا اندازہ ہوا کہ یہ بچہ آپ کے شوہر کی طرح دکھائی دیتا ہے"۔انہیں میں سے کچھ صارفین نے تو اس بچے کو  چھوٹا رنبیر کپور قرار دے دیا۔ 


واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں  رنبیر اور عالیہ شادی کے بندھن میں بندھنےاور اب انکے  ہاں ایک ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔

مزید :

تفریح -