اپوزیشن کا معمول کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار

اپوزیشن کا معمول کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار
اپوزیشن کا معمول کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن نے معمول کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار کرتے ہوئے حکومت سے داخلہ اور خارجہ سمیت اہم امور والی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارٹی تناسب کے حوالے سے قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کا معاملہ طے پایا تھا جس کے تحت حکومت کو 20 اور اپوزیشن کو 19 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ اپوزیشن نے طے کیا ہے کہ شماریات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور موسمی تغیرات جیسی معمولی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی قبول نہیں کریں گے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اہم امور والی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کا مطالبہ کیا گیا ہے جن میں خزانہ، اقتصادی امور، داخلہ، خارجہ اور دیگر اہم وزارتیں شامل ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بھی کسی قائمہ کمیٹی کی سربراہی لینے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے طے کیا ہے کہ سابق دور میں جو اس کے وزراءیا قائمہ کمیٹیوں کے سربراہ رہ چکے ہیں انہیں اب قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی نہیں دی جائے گی بلکہ نئے لوگوں کو موقع دیا جائے گا۔