فخر امام کی علی مرتضیٰ قریشی سے ملاقات‘ والد ریاض حسین کی وفات پر تعزیت کا اظہار

فخر امام کی علی مرتضیٰ قریشی سے ملاقات‘ والد ریاض حسین کی وفات پر تعزیت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر) چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید فخر امام نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس ملتان جنوبی پنجاب کی سیاسی سرگرمیوں کا محور رہا ہے نواب صادق حسین قریشی گورنر اور وزیراعلی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

پنجاب رہے انہوں نے ملتان اور جنوبی پنجاب کی تعبیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا میری خواہش ہے کہ وائٹ ہاؤس ملتان پھر سے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنے اور ان کے ورثا ان کے حقیقی جانشین ثابت ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب صادق حسین قریشی مرحوم کے بیٹے ریاض حسین قریشی کی وفات پر ان کے چھوٹے صاحبزادے علی مرتضٰی قریشی سے تعزیت کے موقع پر کیا سید فخر امام نے کہا کہ ریاض حسین قریشی مرحوم نیک سیرت انسان تھے اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اس موقع پر صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، اظہر سجاد قریشی، نواب طلعت خان، ملک رشید،محمد سہیل، شاہد یوسف، محمد یاسین، جنید یاسین، افضل خان اور احمد و دیگر بھی موجود تھے۔
ملاقات