روٹھی بیوی کو منانے کے لیے شوہر کو کھمبے پرچڑھنا مہنگا پڑ گیا
کشمور( ڈیلی پاکستان آن لائن) کندھ کوٹ میں بیوی کے ناراض ہونے پر شوہر 11ہزار ہائی وولٹیج بجلی کے کھمبے پرچڑھ گیا، نیچے اترتے ہی بیوی نے پولیس کو پکڑوا دیا۔
نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کے مطابق کندھ کوٹ میں ندیم جمالی نامی شخص روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے لیے 11 ہزار ہائی وولٹیج بجلی کے پول پر چڑھ گیا۔ لوگوں کےاکٹھے ہونے پر جب اس شخص کی بیوی کو اطلاع ملی تو وہ بھی موقع پر پہنچ گئی جس پر وہ اپنی بیوی کو دیکھتے ہی نیچے اتر آیا۔
اس شخص کا خیال تھا کہ بیوی مان گئی ہے تو اب گھر جاؤں گا لیکن بیوی نے اس شخص پر جوا کھیلنے اور اس پر تشدد کا الزام لگا کر طلاق کا مطالبہ کر دیا جس پر پولیس نے فوری گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال لاہور میں بیماری اور مہنگائی سے تنگ آکر شخص کھمبے پر چڑھ گیاتھا جسے فوری طور پر ریسکیو نے نیچے اتار لیا تھا۔کچھ عرصہ پہلے ایک نوجوان کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو شادی نہ کرانے پر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔