کیا کورونا وائرس کو صرف الٹراوائلٹ لائٹ کے ذریعے مارا جاسکتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا حیرت انگیز دعویٰ

کیا کورونا وائرس کو صرف الٹراوائلٹ لائٹ کے ذریعے مارا جاسکتا ہے؟ تازہ تحقیق ...
کیا کورونا وائرس کو صرف الٹراوائلٹ لائٹ کے ذریعے مارا جاسکتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا حیرت انگیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی ویکسین کا دنیا بھر کو بے صبری سے انتظار تھا جو اب ختم ہونے جا رہا ہے تاہم اب ماہرین نے نئی تحقیق میں اس موذی وائرس کو ختم کرنے کے حوالے سے ایک حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ایل ای ڈیز سے نکلنے والی الٹراوائلٹ روشنی کوروناوائرس کو ختم کر سکتی ہے۔ اس تحقیق میں ماہرین نے کورونا وائرس کی کئی اقسام کو الٹراوائلٹ کی مختلف لہروں کی حامل روشنی کی زد میں رکھا اور اس روشنی نے حیران کن طور پر ان وائرسز کو ختم کر دیا۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیڈس میمانے کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کو ختم کرنا انتہائی آسان اور بہت سادہ ہے۔ صرف ایل ای ڈی بلب اس کام کے لیے کافی ہیں جن سے الٹراوائلٹ روشنی نکلتی ہے۔ ہم نے ان بلبوں کے ذریعے کورونا وائرس کی کئی اقسام کو ختم کرنے کاکامیاب تجربہ کیا ہے۔ اگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی جائے تو کورونا وائرس کو ختم کرنے کا یہ طریقہ سب سے سستا بھی ہو گا۔