مسافر بس نے 16 راہگیر کچل دیے
منڈی بہاء الدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسافر بس نے راہگیروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق منڈی بہاء الدین میں مسافر بس نے 16 راہگیروں کو کچل دیا۔ حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس سیال موڑ سے ٹاہلی اڈہ جا رہی تھی۔حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سےپیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد مہندی کی تقریب میں جانے کیلئے کھڑے تھے۔