سابق ایم این اے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

سابق ایم این اے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فائرنگ ،سابق رکن قومی اسمبلی حبیب اللہ خان کنڈی کو قتل کردیا گیا۔حبیب اللہ خان کنڈی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ٹانک کے گاؤں رنوال میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق ایم این اے کو قتل کیا جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔