جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ون ڈے آج ،اہم کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی

جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ون ڈے آج ،اہم کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی
جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ون ڈے آج ،اہم کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پارل(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے آج پارل میں کھیلا جائے گا۔

 قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

 جنوبی افریقا کے ٹی 20 سیریز نہ کھیلنے والے اہم پلیئرز ون ڈے ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔پاکستان سکواڈ میں عبداللہ شفیق ، کامران غلام اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سفیان مقیم اور عثمان خان پہلی بار ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں۔

 دوسرا میچ19 دسمبر کو کیپ ٹاؤن اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔

مزید :

کھیل -