خیبر پختونخواہ میں 9سالہ بچی سے زیادتی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، آئی جی کے پی کے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔درندہ صفت شخص نے 9 سالہ بچی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی کا گلابھی دبایا گیا اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے جب کہ دیگر نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں ۔