حکومت نئے اضلاع کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ،محمود خان

حکومت نئے اضلاع کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ،محمود خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)نئے ضم شدہ اضلاع میں ناامیدی اور مایوسی کا دور اب ختم ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجات عبدالکریم نے ضلع مہمند میں واقع ماربل سٹی کے دورے کے موقع پر کہی۔ معاون خصوصی نے مزید کہاکہ قبائلیوں کی عظیم قربانیوں کے بعد اب یہاں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا اب چند خاندانوں کی اجارہ داری ختم ہوگئی اور اب یہاں ہر کام میرٹ اور عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا۔ معاون خصوصی عبدالکریم نے اس موقع پر ماربل کے صنعت سے وابستہ افراد کو ضروری امورنمٹانے کے بعد مستقل کیا جائے اور یہاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مدعو کریں گے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کریں معاون خصوصی نے اس موقع پر زور دیکر کہاکہ اب رشوت کرپشن کا دور ختم ہوگیا اور متعلقہ محکمہ اپنا قبلہ درست اور عام عوام کی خدمت کے لئے اپنے اپ کو تیار رکھیں نئے ضم شدہ علاقوں میں ٹورازم کی صنعت میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع اور ساتھ افغانستان اورو سطی ایشیاء کے مارکیٹ تک آسان رسائی ہے اس موقع پر معاون خصوصی نے عام لوگوں کے مسائل سنی اور ان کو فوراً حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔