سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر حلیم عادل پر فرد جرم عائد
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایڈیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے صوبائی و زیر سندھ سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کر دی ۔
سعید غنی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا، عدالت نے 13فروری کو گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔