پاکستان نے میڈیکل کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کر لی

پاکستان نے میڈیکل کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کر لی
پاکستان نے میڈیکل کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کر لی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی  (آئی ا ین پی) بین الاقوامی مارکیٹ پر انحصار ختم کرتے ہوئے پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کرلیا ہے۔

صحت کے ملکی شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،  جہاں  مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کیا گیا ہے۔ سائیٹ انڈسٹریل ایریا میں قائم کمپنی میں تربیت یافتہ عملہ پرزہ جات کی جانچ میں مصروف ہے۔کوالٹی کنٹرول کا عملہ اکیس سے بائیس دن میں چار قسم کی ٹیسٹنگ کرتا ہے، یہ ٹیسٹنگ مصنوعی پھیپھڑوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔

وینٹی لیٹر بنانے والے گروپ کے ڈائریکٹر اکبر الانہ کے مطابق وینٹی لیٹر کی سو فیصد ڈیزائنگ اور اسی فیصد پرزہ جات کی تیاری پاکستان میں کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وینٹی لیٹر فروری سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت تیس لاکھ روپے ہے جو درآمدی وینٹی لیٹر کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہے۔ان کا کہنا تھ اکہ پاکستانی وینٹی لیٹر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے جس کا کلینیکل ٹرائل ہوچکا ہے۔ جلد ہی یہ وینٹی لیٹر بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت مختلف ملکوں کو برآمد کیا جائے گا۔