کراچی، 5 مبینہ لاپتہ بچوں میں سے 2 بازیاب، 3 تاحال لاپتہ
کراچی(آئی این پی)شہر قائد کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو بچوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے، جب کہ تین بچے تاحال لاپتہ ہیں۔پولیس کے تعاون سے ملنے والے دونوں بچے سائٹ ایریا میٹروول سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے اور اپنی خالہ کے گھر سے بازیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق، 14 جنوری 2025 کو 12 سالہ شیراز اور 9 سالہ ارباز کراچی کے نارتھ کراچی اور گارڈن کے علاقوں سے لاپتہ ہو گئے تھے۔دونوں بچے مقامی مدرسہ کے طالب علم ہیں اور پولیس کو ان کی گمشدگی کی درخواست تھانہ سائٹ اے میں جمع کرائی گئی تھی۔بچوں کے والد محمد اسلام نے کہا کہ میرے بچے باحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے ہماری مدد میں بھرپور تعاون کیا اور بچوں کو تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔پولیس نے دونوں بچوں کو ان کی خالہ کے گھر سے بازیاب کر لیا، جہاں وہ رات 9 بجے ملے۔ بچوں نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے گئے تھے اور کسی مشکل کا سامنا نہیں کیا۔