پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی 38 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں 

پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی 38 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں 
پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی 38 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےآغاز پر ہی محض 38 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر  شان مسعود اور ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن ہریرہ محض 6 رنز بنا کر 16 رنز کے مجموعے پر سیلز کی گیند پر املاچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پولین لو ٹ گئے ۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 20 رنز پر کپتان شان مسعود کی گری ، جو 20 رنز کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر موتی کی گیند پر املاچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

کامران غلام بھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر سیلز کی گیند پر ایل بلی ڈبلیو ہو گئے ۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا پہلی اننگز میں اچھا سکور کر کے آخری اننگز میں دباؤ ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ ٹاس صبح 9 بجے جبکہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ دیر سے شروع ہوا۔

مزید :

کھیل -