ایران کی سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ، 2 ججز کو قتل کر دیا گیا ، حملہ آور ہلاک 

ایران کی سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ، 2 ججز کو قتل کر دیا گیا ، حملہ آور ہلاک 
ایران کی سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ، 2 ججز کو قتل کر دیا گیا ، حملہ آور ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  فائرنگ کے واقعہ میں سپریم کورٹ کے 3 ججوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعہ میں 3 میں سے 2 جج شہید اور  1 زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا  کہ حملہ آور نے سپریم کورٹ کے باہر ججوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے  جج کا محافظ بھی زخمی ہوا ہے۔تاحال ججوں کو قتل کیے جانے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔عدلیہ نے مرنے والے ججوں کی شناخت آیت اللہ محمد مغیثی اور علی رازنی کے ناموں  سے کی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی ویب سائٹس نے ماضی میں کہا  کہ محمد مغیثی ان لوگوں کے مقدمات سے منسلک تھے جو ان سیاستدانوں کے مطابق سیاسی قیدی تھے۔