آئی جی پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس، چیمپینز ٹرافی میچز اورغیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے

آئی جی پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس، چیمپینز ٹرافی میچز اورغیر ملکی باشندوں کی ...
آئی جی پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس، چیمپینز ٹرافی میچز اورغیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کا تحفظ، انصاف و خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔اس موقع پر چیمپینز ٹرافی میچز، غیر ملکی باشندوں اور سفارت خانوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایات جاری کیں کہ مویشی و بجلی چوری، منشیات فروشی، ناجائز اسلحے کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے یہ بھی ہدایت کی کہ سنگین و پرانی دشمنی کے کیسز میں اسلحہ لائسنس منسوخی سمیت تمام کارروائیاں عمل میں لائیں۔