"میں نے اسے سیف پر بار بار حملہ کرتے دیکھا" کرینہ کپور نے واقعے کی دل دہلا دینے والی تفصیلات بتادیں

"میں نے اسے سیف پر بار بار حملہ کرتے دیکھا" کرینہ کپور نے واقعے کی دل دہلا دینے ...
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی  وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر سیف علی خان پر باندرہ میں ان کے گھر پر ہونے والے حملے کی تفصیلات یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حملہ آور کو سیف پر بار بار چاقو سے وار کرتے دیکھا۔

کرینہ  کپور نے  باندرہ پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا  "حملہ آور بہت جارحانہ تھا،  میں نے اسے سیف پر بار بار حملہ کرتے دیکھا، ہماری پہلی ترجیح یہ تھی کہ سیف کو فوراً ہسپتال لے جایا جائے۔"

کرینہ  نے پولیس کو مزید بتایا کہ حملہ آور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا اور اس نے گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں چرایا۔ انہوں نے کہا کہ سیف علی خان اپنے بچوں، تیمور اور جہانگیر  کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جب حملہ آور جہانگیر تک نہیں پہنچ سکا تو اس نے سیف پر کئی بار چاقو کے وار کیے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق حادثے کے بعد خوفزدہ کرینہ کپور اپنے بچوں کے ساتھ اپنی بہن کرشمہ کپور کے گھر چلی گئیں۔ انہوں نے کہا "حملے کے بعد میں بہت خوفزدہ تھی، اس لیے کرشمہ مجھے اپنے گھر لے گئیں۔"

مزید :

تفریح -