کمسن بچوں کے اغوا میں اضافہ ، بازیابی کیلئے 4ایس پیز کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل

کمسن بچوں کے اغوا میں اضافہ ، بازیابی کیلئے 4ایس پیز کی زیر نگرانی ٹیمیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )اس سال شہر میں بچے اغواکرنے کی وارداتوں میں حیران کن اضافہ ہوا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گذشتہ 6 ماہ میں 207 بچوں کے اغوا کے مقدمات درج ہوئے۔ بچوں کی بازیابی کیلئے پولیس افسران سر جوڑ کر بیٹھ گئے 4ایس پیز کی زیر نگرانی 100 افسران و اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹیموں کو گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق 56 ملزمان کو چالان کر دیا گیا جبکہ 110 مقدمات خارج ہوئے، اغوا کے 52 مقدمات زیر تفتیش، 43 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ اغوا ہونے والے زیادہ تر بچوں کی عمریں 11 سے 15 سال کے درمیان ہیں، سب سے زیادہ 9 بچے بادامی باغ سے اغوا کیے گئے۔پولیس کے مطابق 2015 میں بچوں کے اغوا کے 319 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -