ترک فوج کے ہیلی کاپٹر کی یونان میں لینڈنگ،8 باغی گرفتار

ترک فوج کے ہیلی کاپٹر کی یونان میں لینڈنگ،8 باغی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایتھنز(نیوز ڈیسک )یونانی حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کے ایک ملٹری بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے یونان کے شمالی علاقہ الیگزینڈروپولی میں لینڈنگ کی ہے۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 8فوجی اہلکار سوار تھے جنہوں نے یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں مارشل لا کی کوشش ناکام ہونے کے بعد مبینہ طور پر باغیوں کے ایک گروپ نے فرار ہو کر یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست کر دی ہے۔یونانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک ترک ملٹری ہیلی کاپٹر نے یونان کے شمالی علاقہ میں لینڈ نگ کی ہے جس میں آٹھ فوجی اہلکار سوار تھے۔یونانی حکام کے مطابق ان آٹھوں افراد نے یونان میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ سوار8اہلکاروں کوگرفتارکرلیاگیا۔دوسری جانب ترک وزیرخارجہ نے یونان سے8اہلکاروں کی واپسی کامطالبہ کردیاہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب ترکی میں فوج کے ایک دھڑے نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جس کے بعد سے ملک کی سیاسی صورتحال انتہائی دگر گوں ہے اگرچہ عوام کی بروقت مداخلت نے فوج کے مذموم ارداو ں کو ناکامی سے دوچار کردیا ہے تاہم ملک کی سیاسی صورتحال اب بھی افراتفری کا شکار ہے۔
8 باغی گرفتار