نوازشریف اور مریم نواز کی اپیل کا فیصلہ جلدسنایا جائے،پرویز رشید

نوازشریف اور مریم نواز کی اپیل کا فیصلہ جلدسنایا جائے،پرویز رشید
نوازشریف اور مریم نواز کی اپیل کا فیصلہ جلدسنایا جائے،پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی اپیل کا فیصلہ جلد سنایا جائے،عدالت نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،جس رفتارسے فیصلہ کیا گیا اسی رفتار سے اپیل سنی جائے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف نے ایک دن میں عدالت میں دو دو بار بھی حاضری دی،پہلے نوازشریف کو عدالت میں لانا اور اب چھپانا کیوں ضروری سمجھا جارہاہے،آج عدالتی کارروائی میں نوازشریف کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف کی حاضری سے کیوں گریز کیا جارہا ہے،فکر ہے کہ جس رہنماکودیکھنے کیلئے لوگ کھڑے رہتے تھے انھیں پوشیدہ کیوں رکھا جارہاہے،انہوں نے کہا کہ سالوں چلنے والے کیس کوچند ہفتوں میں مکمل کرکے سزاسنائی گئی،ہمیں امید ہے اسی تیزی سے اپیل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
پرویز رشیدنے کہا کہ بتائیں ہم نے کس سیاستدان کیخلاف ایسامقدمہ چلایاجیسانوازشریف کیخلاف چلایاگیا،2013 سے 2018 تک دھرنے ہوئے احتجاج ہوئے،ہم نے جبرکاہتھکنڈااستعمال نہیں کیا۔