بزم ادب کینبرا آسٹریلیا کے زیر اہتمام نامور شاعرہ نوشی گیلانی اور سعید خان کے نام ایک شام

بزم ادب کینبرا آسٹریلیا کے زیر اہتمام نامور شاعرہ نوشی گیلانی اور سعید خان ...
 بزم ادب کینبرا آسٹریلیا کے زیر اہتمام نامور شاعرہ نوشی گیلانی اور سعید خان کے نام ایک شام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا ( راجہ تاثیر سے )آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں بزم ادب کے زیر اہتمام ‘’ایک شام نوشی گیلانی اور سعید خان کے نام’’ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی قائم مقام ہائی کمشنر ڈاکٹر خالد اعجاز تھے۔ اس موقع پر بزم ادب کے صدر ندیم شیخ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر خالد اعجاز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ آسٹریلیا میں محفل مشاعرہ کا انعقاد خوش آئند ہے پاکستان ہائی کمیشن ادبی پروگرامز منعقد کرنے کی بھر حوصلہ افزائی کرتا ہے اور یہاں اردو کے فرعو غ کے لیےکوشاں ہے انھوں نے نوشی گیلانی اور سعید خان کو خوش آمدید کہتے ہوۓ کہا کہ شاعری کےذریعے قومی زبان کو بھی نئی نسل میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

کینبرا میں مقیم پاکستانی شعراء ذیشان حیدر، ڈاکٹر ارم خالد، امجد خان،اقبال خان ، جاوید بٹ ،ناصر خاں کے ساتھ سروج بھاٹیا نے بھی اپنا کلام پیش کی جبکہ بزم ادب کینبرا کے صدر ندیم شیخ نے تنظیم کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔