کارکنو ں کو جنید صفدر میں نوازشریف اور مریم نواز نظر آرہے ہیں:مائزہ حمید نے بڑا دعویٰ کردیا

کارکنو ں کو جنید صفدر میں نوازشریف اور مریم نواز نظر آرہے ہیں:مائزہ حمید نے ...
کارکنو ں کو جنید صفدر میں نوازشریف اور مریم نواز نظر آرہے ہیں:مائزہ حمید نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ کارکنوں کو جنید صفدر میں نوازشریف اور مریم نواز نظر آرہے ہیں۔

جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ما ئزہ حمید نے کہا ہے کہ مسلم لیگی ورکرز کو جنید صفدر میں نوازشریف اور مریم نواز نظر آرہے ہیں ۔ ابھی وہ انتخابی مہم نہیں چلائیں گے بلکہ اپنی والدہ کی طرح ایک سیاسی کارکن کے طور پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔ جنید صفدر جمہور یت اور اپنی پارٹی کے لئے کام کرنا پسند کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنید صفدر اپنی والدہ اور نانا نوازشریف کے جیل میں جانے کے باعث وطن واپس آئے ہیں اور ہم سب کارکن ہیں اور سب مل کر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر جب کچھ مظاہرین نے لندن میں نوازشریف خاندان کے خلاف نعرے بازی کی تو جنید صفدر اپنے کزن کے ساتھ ان سے جھگڑ پڑے تھے اور اس دوران انہوں نے ایک شخص کے منہ پر مکا رسید کردیا تھا جس پر برطانوی پولیس نے جنید صفدراور ان کے کزن کو حراست میں لے لیا اور بعدازاں ان کوچھوڑ دیاگیاتھا۔

مزید :

قومی -